فوجی عدالتوں کے لیے اپوزیشن کا تعاون چاہیے، شاہ محمود

بھارتی فضائیہ کی دراندازی، وزارت خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے لیے اپوزیشن کا تعاون درکار ہے اور ہم اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے جس کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

فوجی عدالتوں کے حوالے سے اہم حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ نےبتایا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

شاہ محمود نے بتایا کہ فوجی عدالتوں کے لیے ایک آئینی ترمیم درکار ہے جس کے لیے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت چاہیے جو کسی جماعت کے پاس نہیں۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے میڈیا کو بتایا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بل پر بات چیت ہونا ضروری ہے اور حکومت کا موقف ہے کہ فوجی عدالتوں کے بارے میں عوام کو مکمل آگاہی ہونی چاہے۔

فروغ نسیم نے بتایا کہ حالات ایسے ہیں جس میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع ضروری ہے، درحقیقت گزشتہ ادوار میں عدالتوں کی صلاحیتوں کو بہتر نہیں بنایا گیا اور ہماری پوری توجہ ہے کہ سول عدالتوں کے استداد کار کو بڑھایا جائے تاکہ فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑے۔

انہوں نے بتایا حکومت اور اتحادیوں کی رائے ہے کہ مذکورہ معاملے پر بحث کے بعد فیصلہ کیا جائے اور بل لانے سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہونا چاہے۔


متعلقہ خبریں