سپریم کورٹ میں آج ماحولیاتی آلودگی سمیت اہم مقدمات کی سماعت

فائل: فوٹو


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب میگا پراجیکٹس کیس کی سماعت بھی آج ہوگی، معذور افراد کے حقوق سے متعلق کیس بھی چیف جسٹس کی سربراہی میں آج سنا جائے گا۔

چیف جسٹس ایمپلائی اولڈ ایج بینیفٹ (ای او بی آئی) کیس کی سماعت بھی آج کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں آبادی میں اضافے سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوئی۔

ملک میں  بڑھتی شرح آبادی سے متعلق کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی بم کی مانند خطرناک ہے اسے کنٹرول کرنا ترقی کیلئے ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں