جوہانسبرگ:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پروٹیز کی پوزیشن مضبوط پاکستان پر 212 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
کھیل کے اختتام پر پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز اسکور کر لئے،ہاشم آملہ اور ڈی کوک کل کھیل کا آغاز کریں گے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سرفراز الیون 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی،پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 50 اور بابر اعظم 49 رنز اسکور کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پروٹیز کی جانب سے اولیور نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 77 رنز کی مجموعی برتری حاصل کی ۔
گزشتہ روز اننگ کے آغاز میں قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز میدان میں آئے تو ان کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ صرف چھ رنز کے مجموعے پر قومی ٹیم کی دو وکٹیں گر گئیں۔
شان مسعود دو اور اظہر علی بغیر کوئی کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ دونوں بلے باز ورنون فلینڈر کی گیند پر وکٹ کیپر کوینٹن ڈی کاک کو کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔
میچ کا آغاز
اس کے قبل میچ کے پہلے روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقی بلے باز میدان میں آئے تو خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ چھ رنز پر گری جب ٹیم کے نئے کپتان ڈین ایلگر صرف پانچ رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد ہاشم آملہ میدان میں آئے تو ایڈن مرکرم کے ساتھ مل کو کھیل کو آگے بڑھایا اور ٹوٹل اسکور کر 132 تک پہنچایا۔
132 کے مجموعی اسکور پر ایڈن مرکرم 90 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ مرکرم میزبان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز کے ٹاپ اسکورر رہے۔
دیگر بلے بازوں میں ڈی برائن 49، زبیر حمزہ اور ہاشم آملہ 41 اور کوئنٹن ڈی کاک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑی دہرا ہندسہ عبورکیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے دو دو جب کہ شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین سے باہر کی راہ دکھائی۔
فائنل معرکہ
پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنےکے لیے جیتنا ہوگا۔
پاکستانی ٹیم نے آج تک وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ 1998 میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ایک ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہونے سے ڈرا ہوا تھا۔
ٹیم اسکواڈز پر ایک نظر
قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اتری جب کہ جنوبی افریقی ٹیم فاف ڈو پلیسی کیجگہ ڈین ایلگر کی کپتانی میں شاہینوں کا مقابلہ کرنے میدان میں آئی۔
آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد سلواوور ریٹ کی بنا پر پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی تھی۔
قومی ٹیم وائٹ واش سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی، ٹیم اسکواڈ میں چار فاسٹ بالرز اور ایک اسپنر شامل ہوگا۔
ٹیم فاسٹ بالنگ کے شعبے میں محمد عامر، محمد عباس،فہیم اشرف اور حسن علی کی خدمات حاصل کر رہی ہے جب کہ لیگ اسپنر شاداب خان بھی مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو گرانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے دونوں میچ جنوبی افریقہ نے جیتے تھے۔