این آر اوکا حصہ نہیں بنیں گے،چیئرمین نیب



لاہور: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اگر کسی سے جرم ہوا ہے تو نیب کو تفتیش سے کوئی نہیں روک سکتا، چاہے این آر او کسی کو بھی دیا جائے یا کسی بھی شکل میں ہو نیب اس کا حصہ نہیں بنے گا۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا۔

انہوں نے نیب آفس لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق کسی جماعت سے یا حکومت سے نہیں لیکن پاکستان کا مسئلہ ہوگا تو بات ہوگی۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اپوزیشن سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف سے کہوں گا کہ تھوڑا بازوق ہونا چاہیے، ہم نے کبھی ایسی بات نہیں کہ ہمیں منشاء بم کہا جائے۔

ترجمان کے مطابق دورہ لاہور کے موقع پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کے مقدمات پر بریفنگ دی جبکہ انہیں آگاہ کیا گیا کہ نیب لاہور کی جانب سے فیروزپور ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں دو ارب 22 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر چیئرمین نیب نے فیروز پور ہاؤسنگ سوسائٹی کے 2100 متاثرین میں 59 کروڑ روپے کی پہلی قسط تقسیم کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے متاثرین کی رقوم کی واپسی نیب کی اوالین ترجیحات میں شامل ہے اوراس کے لیے ہرممکن قدم اٹھایا جارہا ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب لاہور کی کارکردگی نے نیب کی مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی زیر نگرانی نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔


متعلقہ خبریں