نیب نے چوہدری برادران کیخلاف کیسز بند کردیے

نیب نے چوہدری برادران کیخلاف کیسز بند کردیے | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف انکوائریز بند کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

نیب لاہور نے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے انکوائری بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد تحقیقات بند کرنے کے لیے ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کردیا گیا ہے۔

یار رہے کہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھا۔ چوہدری برادران پر28 پلاٹس کی غیر قانونی فروخت کا الزام تھا۔ نیب کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین سے بھی تحقیقات کی گئی تھیں۔

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تحقیات کے دوران معلوم ہوا مذکورہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم مرزا اسلم بیگ نے خریدے اور چوہدری برادران کے گھر کا ایڈریس استعمال کیا۔

ریفرنس کے مطابق مرزا اسلم بیگ نے راوی روڈ 75/76 کا ایڈریس معاہدہ بیع میں استعمال کیا۔ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خلاف کوئی دستاویزی یا زبانی شواہد نہیں ملے۔

نیب نے ریفرنس میں کہا ہے کہ ادارے نے سورس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات بند کر دیں ہیں۔


متعلقہ خبریں