اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ، اعصام الحق کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فوٹو: ٹوئیٹر


دوحہ: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے قطر کے درالحکومت دوحہ میں جاری اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔

اعصام الحق نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی کامیابی کی نوید سناتی ہوئے کہا کہ 2019 میں یہ اُن کی پہلی جیت ہے۔ انہوں نے اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ میں اپنے میکسیکن پارٹنر سینٹیاگو گونز کے ساتھ تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔


اعصام الحق اور ٹورنامنٹ میں اُن کے پارٹنر سینٹیاگو نے اٹلین جوڑی مورکو اور اینڈریاز کو 6-3 اور 6-2 سے شکست دی جب کہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

اعصام الحق نے اس سے قبل 2017 میں اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ کے فائنل میں فتح حاصل کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں