اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کے روز ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوگا۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ 20نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔
کابینہ اجلاس کیلئے ایجنڈے میں منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس کے حوالے سے 172 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلہ اوریونین کونسل چیئرمینون کی رجسٹریشن بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
کابینہ غربت کے خاتمے کے حوالے سے کوآرڈینشن کونسل کے قیام کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں دبئی ایکسپوکیلئے 50 لاکھ ڈالرگرانٹ، قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو شکیل کی منظوری دی جائے گی۔ غیر معیاری اسٹینٹس اورکراچی ٹرانسفارمیشن کے ٰلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے معاملات بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
گزشتہ روز چیف جسٹس نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فہرست پر نظر ثانی کی ہدایت کی تھی۔