بم گرانے سے متعلق بیان پرامریکی ادارے نے معافی مانگ لی

فوٹو: ٹوئیٹر


واشنگٹن: امریکہ کے جوہری اثاثوں کا کنٹرول رکھنے والےادارے یو ایس سٹرٹیجک کمانڈ کے ترجمان نے سال نو کے پیغام میں جہازکے بم گرانے کی تصویر جاری کی اور ساتھ لکھا کہ نیو یارک کے ٹائمزاسکوائر پربڑی گیند برسانے کی روایت ہے، اگر ضرورت پڑی تو ہم اس سے کئی بڑی اور بڑی چیزں برسا سکتے ہیں۔

امریکی اہم ذمہ دار ادارے کی جانب سے ایسا تاثر دیا گیا جیسے وہ بم گرانے پر تیار ہے جس پرسوشل میڈیا صارفین نے ترجمان کی ٹوئیٹ پر تنقید کی۔

عوامی ردعمل کے بعد سٹرٹیجک کمانڈ کے ہینڈل سے پیغام ہٹادیا گیا اورلکھا گیا کہ جاری کردہ پیغام ہماری روایات کے مطابق نہیں، ہم اس پرمعذرت خواہ ہیں۔ ہم امریکہ اور اتحادیوں کی سکیورٹی کیلئے وقف ہیں۔


متعلقہ خبریں