688 اراکین اسمبلی نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق 1174 اراکین سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں سے صرف 483 نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

688 اراکین نے مالی گوشواروں کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہیں کرائی ہیں۔

الیکشن کمیشن کو سینیٹ کے 104 ارکان میں سے 61 نے اپنے مالی گوشوارے جمع کرائے۔  قومی اسمبلی کے 342 اراکین میں سے 155 نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ پنجاب اسمبلی کے 371 میں سے 113، سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 81، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 124 میں سے 43 اور بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 30 اراکین نے گوشوارے جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن نے تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کو خبردار کیا ہے کہ تفصیلات جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں