پاکستان اسٹاک مارکیٹ، نئے سال کے پہلے روز 929 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی تیزی آگئی۔ سال کے پہلے روز ہی مارکیٹ میں 929 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جبکہ 100 انڈیکس  37995.76 پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

منگل کے روز سال نو کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز ہوا اور مارکیٹ شروع سے ہی مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔ جس وجہ سے سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 929 پوائنٹس میں اضافے کے ساتھ بند ہوا اور 100 انڈیکس 37995.76 پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کئی عرصے سے مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی تھی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہوا تھا۔

نواز شریف کی حکومت جانے کے بعد سے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل بحران کا شکار تھی۔

مارکیٹ کے مثبت آغاز پر سرمایہ کاری میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کار نئے سال کے مثبت آغاز پر سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے لگے۔

گزشتہ سال کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 37 ہزار 66 پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں