پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 86 پیسے کی کمی

petrol پیٹرول اور ڈیزل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 90روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 52 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 26 پیسے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 106روپے 68 پیسےفی لیٹر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 16 پیسےکمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 75روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں