لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام درج ہونے سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل سے ٹی وی چلا رہے ہیں کہ میرا نام ایس سی ایل پر ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ میں شہیدوں کا خون ہے، عوام میرا ساتھ دیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مذہبی بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی ترجمانی کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپلیتی برادری کے ساتھ ہے۔
اس سے قبل پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ گھوٹکی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ
گھوٹکی: سابق صدر آصف علی زرداری نے ای سی ایل پر نام ڈالے جانے پر ردعمل میں کہا تھا کہ ہم ڈرنے والے، نہ جھکنے والے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کےذریعے لوگوں کوجائزحق دلایا اور پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے کہ قدرتی وسائل پرحق غریبوں کا ہے۔
سابق صدر نے کہا 18ویں ترمیم کےذریعے تمام صوبوں کوحق دیا گیا، ہم الیکشن جیت کربھی اپوزیشن میں رہے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ جتنا ٹیکس دیتے ہیں اتنا سندھ کوواپس بھی ملنا چاہیے۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ کوسندھ میں دھاندلی نہ کرنے کی تکلیف ہے۔
اس سے قبل آصف علی زرداری سمیت ای سی ایل میں ڈالے گئے 172 افراد کی فہرست منظر عامر پر آگئی ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام بھی شامل ہیں۔
مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث 172 افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
وزیراطلاعات نے کہا تھا کہ ای سی ایل میں ان لوگوں کو ڈالا گیا ہے جن کے نام جعلی کاؤنٹس کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے تھے۔