ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا

فوٹو: فائل


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی تھم نہ سکی، قابض فوج نے ضلع پلوامہ میں ایک کو کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو کری واس رینزی پورا کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کی شناخت ایم بی اے ڈگری ہولڈر اشفاق احمد وانی کے نام سے ہوئی۔

بے گناہ کشمیری کی شہادت پر ضلع پلواما میں لوگ گھروں سے نکل آئے، قابض فوج نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا ہے۔

میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین اور بھارتی فوج میں جھڑپیں جاری ہیں۔ قابض فوج نے ضلع پلوامہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

واضح رہے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 12 کشمیری نوجوانوں شہید اور 235  افراد زخمی ہو گئے تھے،

قابض فوج نے رواں ماہ 15 دسمبر کو ضلع پلوامہ میں فائرنگ کرکے تین  کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے ردعمل میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، قابض فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کی تعداد گیارہ ہو گئی تھی۔

12 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد

انہوں نے نوجوانوں کی شہادت پر وادی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ غیر مسلح بہادر حریت پسندوں کو نہیں دبایا جا سکتا، بھارتی فوج پیشہ وارانہ اقدار کی قدر کرے۔

مسلم ممالک کی تنظیم( او آئی سی) نے بھی نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف  برطانوی پارلیمنٹ باڈی نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ کشمیر میں جاری بربریت کے پیچھے بھارتی ریاست ملوث ہے۔


متعلقہ خبریں