اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج ہوا۔
اجلاس شروع ہوا تو کابینہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے لیے دعائے مغفرت ادا کی اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے والد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
کابینہ کے اجلاس میں تیرہ نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، جس میں فلسطین کے ساتھ صحت کے شعبہ میں معاہدہ پر غور بھی شامل تھا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بعض موبائل کمپنیوں کے لایئنسوں کے تجدید کا معاملہ، پاکستان سٹیل کیلئے ضمنی گرانٹ کا معاملہ، ایف آی اے کیلئے پانچ کروڑ کے گرانٹ کی منظوری اور نیپرا کے چیرمین اور ممبر کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئیا۔
وزیر صحت نے کابینہ کو صحت عامہ کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔