افغان وزیر داخلہ حقیقت کا سامنا کریں، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان وزیر داخلہ حقیقت کا سامنا کریں اور تخیلات سے باہر آئیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے افغان وزیر داخلہ کے ٹوئٹربیان کے جواب میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ داعش کے خطرے کو نظرانداز کرنا خود فریبی کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔


انہوں نے کہا کہ نئے افغان وزیر داخلہ کو حقیقت کے ادراک کی ضرورت ہے اور اُنہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ بطور شراکت دار آپ کو پاکستان کی ضرورت ہے یا پھر اپنی حکومت کی ناکامیوں کے لئے قربانی کا بکرا چائیے۔

افغان وزیر داخلہ امراللہ صالح نے کچھ روز قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان افغان طالبان کے ساتھ مکمل تعاون اور ان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے امرللہ صالح کو کچھ روز قبل ہی افغان وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ پر پاکستان پر افغان طالبان کی حمایت کا الزام عائد کر دیا۔

پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان کے وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی آج افغانستان کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں