فلم زیرو دیکھنے کے بعد ملالہ کا شاہ رخ خان کے لیے خاص پیغام


لندن: پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پاک و ہند کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘زیرو’ کو قابل ستائش قراردیا ہے۔

ملالہ نے کل برمنگھم میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فلم دیکھی جس کے بعد انہوں نے شاہ رخ خان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ ان کو اور ان کے اہل خانہ کو زیرو بہت پسند آئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A message from @Malala for King Khan @iamsrk after watching #ZERO⁠ ⁠ ??

A post shared by SRK Universe (@srkuniverse) on


ملالہ نے مزید کہا کہ “شاہ رخ خان میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور آپ سے ٹوئٹر پربات چیت کر کے بہت اچھا محسوس ہوا، میں امید کرتی ہوں جب بھی آپ آکسفورڈ آئیں یا برطانیہ میں کبھی بھی آئیں تو ملاقات ضرور کریں گے جو کہ میرے لیے بہت اہم دن ہوگا۔”

‘زیرو’ لاہور کے سینما گھروں کی زینت

دوسری جانب فلم زیرو لاہور کے سینما گھروں کی زینت بنی رہی اور ریلیز ہوتے ہی سینما گھروں میں بھرپور رش دیکھا گیا۔

زندہ دلان لاہور نے بالی ووڈ کنگ کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی جاندار پرفارمنس کو بھی سراہا۔

فلم زیرو پاکستان بھر میں  ہم فلمز کے تعاون سے دکھائی جا رہی ہے۔ سینما انتظامیہ بھی فلم زیرو کے باعث کمائی بڑھنے پر خوش ہیں۔

شہریوں نے پاکستان میں ہم فلمز کی اس پیشکش کو تفریح کا بڑا ذریعہ قرار دیا اور اپنے پسندیدہ ہیرو پر محبت کے پھول نچھاور کیے۔


معاونت
متعلقہ خبریں