پاکستان میں قانون پر عمل درآمد بلا تفریق ہو گا، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون پر عمل درآمد بلا تفریق ہو گا تاہم طاقتور طبقے کے لیے قانون کا نفاذ آسان نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے جہلم بار کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اچھی چیزیں متعارف ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے ایک ہی ہونا چاہے۔ یہاں شہباز شریف گرفتار ہوتے ہیں تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے جب کہ سعد رفیق کی گرفتاری کے لیے بھی معیار الگ ہو جاتے ہیں لیکن اگر آپ پروفیسر جاوید ہیں تو مرنے کے بعد ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہوں گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا تعلیمی معیار نیچے آگیا ہے جب کہ تعلیمی نظام میں کچھ خرابیاں بھی ضرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری نے جوڈیشل کمپلیکس ہٹا کر جہلم کو نقصان پہنچایا ہے تاہم یہ لوگ اب تاریخ کی ڈسٹ بن کا حصہ بن چکے ہیں اور اب ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں