صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکہ، پانچ افراد ہلاک، چار زخمی

موغادیشو میں ایک کے بعد دوسرے دھماکے کی آواز سنی گئی ہے


صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے کے بعد ایک دوسرے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے۔ دونوں دھماکے نیشنل تھیٹر کے قریب چیک پوائنٹ پر ہوئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق موغادیشو میں ذور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں، مزید کسی قسم کی تفصیلات ہم نیوز کو موصول نہیں ہوئیں۔

 


متعلقہ خبریں