خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ضرور ہو گا، فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشرعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے لیے فکر مند ہیں۔

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوری میں یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید  جبکہ فروری میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان  پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے شروع دن سے بچت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ہمیں  اس پر کاربند رہنا ہے،ہمیں اپنے پاوں پر کھڑے ہونا ہے،اس کے لئے ہمیں اخراجات کم کرنا ہوں گے،وزیر اعظم اس مد میں ممالک کے غیر ضروری دورے کرنے کے بھی حق میں نہیں ہیں۔ان کا کہناتھا کہ وفاقی وزراء کو بیرون ملک دورے کم سے کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان بہت ضروری ہوت بیرون ملک کا دورہ کرتے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔تجاوزات  کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجاوزات  متاثرین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہناتھاکہ اجلاس میں ای سی ایل میں شامل کچھ ناموں پر غور کیا گیا ہے جبکہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹالیے گئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر بات بھی کریں گے ۔

وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ اسلام آباد کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جارہاہے ، پنجاب کے چھ شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کیلئے بھی ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویا ت کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نوٹس لیا ہے ۔ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے کے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ٹیکس کولیکشن کے لئے بھی اصلاحات کی جارہی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں آنے والے سیاحوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں جبکہ سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا عمل میں بھی آسانی لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صحافیوں کو بھی پاکستان آنے میں مشکلات ہیں ۔اس ضمن میں ان کے لئے آسان ویزہ پالیسی مرتب دے رہے ہیں۔ہماری ویزہ پالیسیاں کافی پیچیدہ ہے اس میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کر ہے ہیں۔


متعلقہ خبریں