وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اپوزیشن دباؤ میں لاکر این آرو چاہتی ہے، وزیراعظم | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں 31 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو پختون تحفظ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دو ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام فوری طور پر ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعطم عمران خان نے گزشتہ روز کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا، آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں مزید پانچ نکات شامل کر لیے گئے ہیں، وفاقی کابینہ اب 26  کے بجائے 31 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ یوریا کھاد کی قلت کے مسئلے پر بھی غور کرے گی اور  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  کی تقرری کی منظوری دے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نیوٹیک کے سربراہ کے تقرری پر بھی غور کرے گی اور انرجی کمیٹی کے پانچ دسمبر کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔


متعلقہ خبریں