نیب چھاپہ، ای پی آئی عہدیدار کے گھر سے ایک کروڑ سے زائد نقدی برآمد


راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ای پی آئی کے اعلی عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مار کرایک کروڑ 88 لاکھ  کی نقدی برآمد کرلی ہے۔

نیب میں اقوام متحدہ (یو این) کے تحت  بیماریوں کی روک تھام کے لیے چلنے والے پروگرام ای پی آئی   (Expanded Program on Immunization)  میں من پسند کمپنیوں کو دواؤں  کا ٹھیکہ دینے کا معاملہ چل رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے جس عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا وہاں سے نو ہزار ڈالرز اور مختلف غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جبکہ برآمد شدہ رقم  ایک کمپنی سے کمیشن کی مد میں لی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق یواین کے اس منصوبے میں من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جانے اور کمیشن کی وصولی کے بھی انکشافات ہوئے ہیں جبکہ پکڑی گئی رقم بھی منی لانڈرنگ کی صورت میں ملک سے باہر منتقل کی جانی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ رقم برآمد ہونے کے بعد نیب نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پی آئی اقوام متحدہ کی جانب سے بیماریوں  کی روک تھام کے لیے شروع کیا جانے والا پروگرام ہے۔


متعلقہ خبریں