دوست محمد کھوسہ کا پی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ


لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ اعلان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپنے والد سابق گورنر اور تحریک انصاف کے رہنما ذوالفقار کھوسہ کی اجازت سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

سردار دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت اور بلاول بھٹو کی نوجوان قیادت کی وجہ سے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، مستقبل بلاول بھٹو کا ہے، ان کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو ڈیرہ غازی خان میں جلسے کی دعوت بھی دوں گا۔

پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں سپنا کیس کی وجہ سے سردار دوست محمد کھوسہ کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ان کے والد سابق گورنر ذوالفقار کھوسہ نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا، ان کا بیٹا سیف الدین کھوسہ اور پوتا بھی تحریک انصاف میں ہیں۔


متعلقہ خبریں