ہم ٹی وی کے ڈرامے ’آنگن‘کے ساونڈ ٹریک ’ہاری‘ نے مداحوں کے دل جیت لیے



ہم ٹی وی کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’آنگن‘ کا ساؤنڈ ٹریک ’ہاری ہاری‘ نے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی سننے والوں کے دل میں گھر کرلیا ہے۔

گانے میں فرحان سعید نے ایک مرتبہ پھر اپنی آواز کا جادو جگایا، گانے کے موسیقار نوید نشاد ہیں۔

مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے ڈرامہ سیریل آنگن میں 50 سے زائد بہترین اداکار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

خدیجہ مستور کے ناول سے ماخوذ ڈرامہ سیریل آنگن اس ہفتے جمعرات سے ہم ٹی وی پر شروع ہونے جارہا ہے۔

سیریل کے ساؤنڈ ٹرین کے آتے ہی اسے سننے والوں کے دل جیت لیے ہیں اور ہر کوئی اس کی دھن گن گنا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں