فلپائن کی حسینہ نے مس یونیورس کا تاج اپنے سر پر سجا لیا

فوٹو: رائٹرز


بنکاک: فلپائن سے تعلق رکھنے والی حسینہ کیٹریونا گرے مس یونیورس کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں اور چوتھی مرتبہ کسی جنوب مشرقی ایشیائی ملک نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

24 سالہ آسٹریلین نژاد فلپائنی ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ کیٹریونا گرے کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والے عالمی مقابلے میں 93 ممالک کی دوشیزاؤں میں سے چنا گیا۔

کیٹریونا گرے مس یونیورس منتخب ہونے سے قبل مس فلپائن تھیں، انہیں جنوبی افریقا کی ڈیمیل نیل پیٹرس نے کیتریونا گرے کو مس یونیورس کا تاج پہنایا۔

کیٹریونا گرے سے قبل فلپائن کی تین دوشیزائیں 1969، 1973 اور 2015 میں مس یونیورس منتخب ہو چکی ہیں۔

مس یونیورس منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیٹریونا  کا کہنا تھا کہ وہ اس موقعے پر بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں، مقابلے کے دوران وہ کافی دباؤ میں تھیں۔

مقابلے کے دوران  کیٹریونا   سے بھنگ نامی منشیات کو قانونی حیثیت دینے کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اسکے حق میں ہیں کیونکہ اس کے طبی فوائد بھی کافی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں