بالائی علاقوں میں کُہر اور پنجاب میں دھند پڑنے کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز  تک ملک میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار اور صبح کے اوقات میں کُہر پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی کُہر پڑنے سے سردی کی شدت برقرار ہے اور صبح کے وقت درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں (رات/صبح) کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔ لاہور میں سردی کی شدت برقرار اور آئندہ دو روز تک موسم خشک رہے گا۔ سوموار کی صبح ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا۔

فوٹو: ہم نیوز

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں  سوموار کے روز موسم خشک رہے گا اور آئندہ دو روز سردی کی لہر برقرا رہے گی۔

بلوچستان کے تمام اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ زیارت اور قلات میں پڑنے کا امکان ہے جہاں کا درجہ حرارت بالترتیب منفی 2 اور 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکر دو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ستورمنفی 09، گوپس کالام منفی08 ، کوئٹہ  منفی07، قلات منفی06، بگروٹ  منفی05،  گلگت ،دير منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

استورمنفی 8، گوپس منفی7،  ہنزہ  اور کوئٹہ  منفی06، قلات منفی05، بگروٹ  اور دير منفی04، مالم جبہ منفی  03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں