خاتون پر گھر میں گھس کر تشدد، ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

خاتون پر گھر میں گھس کر تشدد، ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور  پولیس کی جانب سے ایکشن لینے کے بعد نوجوان واصف عباسی کا جوابی موقف سامنے آگیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں ملزم واصف عباسی کا کہنا تھا کہ ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے وائرل کیا گیا ہے، ان لڑکیوں نے مجھ سے اٹھائیس لاکھ روپے لیے ہوئے ہیں، جس دن مجھ پر ایف آئی آر ہوئی اسی دن میں چین آیا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر بد نیتی پر مبنی ہے، لڑکیوں نے میرے پیسے کھائے ہوئے ہیں جب میں نے پیسوں کی ڈیمانڈ کی تو بلیک میلنگ شروع کر دی۔

واصف علی نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا کہ یہ گروپ لڑکوں سے پیسے لیکر بلیک میل کرتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ واصف عباسی نے اسے شادی کا جھانسہ دیا، وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہے، خاتون کے مطابق اس نے ملزم کو رابطہ نہ کرنے کا کہا جس پر اس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

سی پی او راولپنڈی عباس احسن کے مطابق تھانہ رمنا میں واقعے کا مقدمہ درج ہے۔ سی پی او نے بتایا کہ نجی پلازہ میں موبائل کی دکان ٹریس آؤٹ کر لی گئی تھی لیکن ملزم جا چکا تھا۔


متعلقہ خبریں