اسکولوں کی بھاری فیس بھرنے والوں کیخلاف ایف بی آر کا گھیرا تنگ

ٹیکس ریفنڈز: ایف بی آر نے نیا خود کار نظام متعارف کر ادیا

فائل فوٹو


اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے سالانہ بچوں کی تعلیم کی غرض سے لاکھوں روپے کی فیس بھرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بچوں کی سالانہ 3 لاکھ سے زائد تعلیمی اخراجات اورفیس ادا کرنیوالے غیر رجسٹرڈ افراد کی بینکوں سے تفصیلات لے کر ان کی فہرست مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کیلیے بھیجے جانے والے پیسوں کی بھی تفصیلات متعلقہ بینکوں سے حاصل کی جا رہی ہیں، اس مد میں اسکول، کالجز اور جامعات میں فیس ادا کرنے والے بچوں کے فیس واؤچر کا ڈیٹا لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیس واؤچر میں 3 لاکھ سے زائد کے شناختی کارڈ نمبر لے کر کارروائی کی جاتی ہے، بعد ازاں مرحلہ وار غیر رجسٹرڈ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ریکوری کی جائے گی ۔

واضح رہے ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ اس ضمن میں  ایف بی آر کی جانب سے پہلے مرحلے میں 169 بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی شروع کی جا چکی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام ٹیکس چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی، مقررہ وقت پر ٹیکس گوشوارے جمع کرا کے اپنے اثاثے قانونی بنائیں۔


متعلقہ خبریں