کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) فریال تالپور نے کہا کہ سردار واحد بخش بھیو جرات مند اور خودار شخصیت کے مالک تھے۔
انہوں نے واحد بخش بھیو کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ واحد بخش ہمیشہ انصاف اور لوگوں کے حقوق کی بات کرتے تھے۔ وہ صرف ایک پاکستانی سیاست دان ہی نہیں تھے بلکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور صوبائی سندھ کے سابق رکن بھی رہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا کی۔
واحد بخش بھیو 15 اکتوبر 1954 سندھ کے ایک معزز خاندان میں پیدا ہوئے اور اپنے والد وحید بخش کی موت کے بعد بھیو قبیلے کے قبائلی سربراہ بنے۔
وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور صوبائی سندھ کے سابق رکن بھی رہے ۔ وفات کے وقت ان کی عمر 64 برس تھی۔