کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید مندی کا شکار ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 447 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 851 پوائنٹس پر بند ہوا۔
منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم کچھ دیر ہی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور پھر کاروبار میں استحکام پیدا نہیں ہو سکا۔
مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 494 پوائنٹس تک کی بھی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 804 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں 39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم مارکیٹ زیادہ دیر مثبت زون میں نہ ٹھہر سکی اور ایک بار پھر منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔
مارکیٹ کے مستقل منفی زون میں ہونے کی وجہ سے حصص کا کاروبار شدید متاثر رہا اور سرمایہ داروں نے محتاط رویہ اختیار کیے رکھا۔