بزنس اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں،وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد/کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بزنس اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر سندھ  نے وزیر اعظم کو سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 گورنرہاؤس میں وزیرعظم نے امن وامان کی صورت حال، تجاوزات آپریشن  پر تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے وفاق  کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا۔ انہوں نے عمران خان کو ٹاسک فورس پرپیپلزپارٹی کے تحفظات سےبھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ  سے ون آن ون ملاقات نہ ہوسکی جبکہ یہ ملاقات طے تھی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ  پندرہ منٹ کے لیے  گورنر ہاوس آئے اور چلے گئے۔  وزیراعلیٰ نے گورنر سندھ اور فیصل واوڈا کی موجودگی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کیاسٹاک ایکس چینج کے وفد سے ملاقات

گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان نے اسٹاک ایکس چینج کے وفد سے بھی ملاقات کی جس میں وفاقی وزرا، گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی شریک ہوئے۔ 

وفد نے وزیراعظم کو اسٹاک بروکرز اور اسٹاک مارکیٹ کے امور سے آگاہ کیا جبکہ مالیاتی استحکام کے لیے تجاویز بھی پیش کیں جن میں سے بیشتر کو منظور کر لیا گیا۔

 وفد نے حکومت کی مالیاتی پالیسی پر مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بیرون ممالک کے سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

ملاقات میں ٹیکس بیس کو بڑھانے، اسٹاک مارکیٹس میں آئی ٹی کے استعمال، غیر قانونی ادائیگیوں کی روک تھام پر اتفاق کیا گیا۔

پی ٹی آئی ماضی کی حکومت سے مختلف سوچ لے کر آئی ہے، وزیراعظم

دوسری جانب وزیراعظم نے کراچی کی تاجر برادری کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ماضی کی حکومت سے مختلف سوچ لے کر آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں استحکام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر تاجر برادری نے وزیراعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کا استقبال گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ نے کیا: 

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔

وزیراعظم دوپہر 1:30 بجے کراچی پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔

ہوائی اڈے سے وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے کامرس کالج کے گراؤنڈ پہنچے، جہاں سے وہ گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔

وزیراعظم نے اپنے دورے میں کراچی پیکج پر مشاورت کی، وزیراعظم عمران خان کو تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور شہر کے امن و امان کی صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں مسائل سے آگاہ کریں کیا۔


معاونت
متعلقہ خبریں