ہیروں سے جڑا ہوا تصوراتی طیارہ


امارات ائیر لائن کے ہیرے سے جڑے ہوئے تصوراتی طیارے نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروائرل ہونے والی اس طیارے کی تصویر نے ایک جانب تو صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہوا اور ساتھ ہی انہیں حیرت میں بھی مبتلا کردیا۔

یہ تصویر دیکھ کر آپ بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے ہوں گے کہ یہ کونسا طیارہ ہے جس میں ہیرے یا لائٹس لگی ہوئیں ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں۔ یہ صرف ایک تصویر ہے جس کوایک صارف کی جانب سے اسٹاگرام پر اور پھر امارات کے اکاؤنٹ سے ٹویٹر پر شئیر کیا گیا۔


اس تصویر میں ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے امارات کے بوئنگ 777 میں ہیرے لگے ہوں لیکن در حقیقت ایسا نہیں۔ یہ کنفویژن اس وقت ہوئی جب اسی تصویر کو امارات ائیر لائن کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شئیر کیا گیا۔ اس سے قبل سارہ نامی خاتون کی جانب سے یہ تصوراتی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تھی۔

بعد ازاں ائیرلائن کی جانب سے صارفین کی حیروت کو دور کرنے کے لیے بتایا گیا کہ حقیقت میں ایسا کوئی طایروہ نہیں یہ صروف ایک تصویر ہے۔

تصویر کریں اگر یہی طیارہ رات لے اندھیرے میں فضاؤں میں ہو تو کچھ یوں دکھائی دے گا


متعلقہ خبریں