پی آئی اے کی دس پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

منسوخ فلائٹس میں کراچی، لاہور،گوادر، سکھر اور گلگت کی پروازیں شامل

یورپین ایجنسی کا پی آئی اے کیلئے پابندی ہٹانے سے انکار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی پروازیں منسوخ ہونا معمول بن گیا، آج بھی دس ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوئیں جس کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا۔

پی آئی اے کی اندرون وبیرون ملک موخر پروازوں میں کراچی،لاہور،گوادر،نجف اورسکھرکی چھ پروازیں شامل تھیں جبکہ اس کےعلاوہ اسلام آباد سے گلگت کی بھی دوطرفہ چار پروازیں منسوخ ہوئیں۔

نجی ائیر لائن ائیربلیوکی اسلام آباد سے سعودی عرب کی بھی دو پروازیں اڑن نہ بھر سکیں۔

پروازوں کی منسوخی کے باعث ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر مسافروں کی بڑی تعداد پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سخت مضطرب دکھائی دی۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ انتطامیہ کی جانب سے پروازیں ملتوی ہونے کا کوئی آگاہی نوٹس فراہم نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے انہیں پریشانی اٹھانی پڑی۔

ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی  آپریشنل اور تیکنیکی وجوہ کی بنا پر کی گئی جبکہ انتطامیہ کا اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں