روپے کی قدر میں کمی منصوبے کے تحت ہوئی،حیدر زمان


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حیدر زمان کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی منصوبے کے تحت کی گئی۔

پروگرام نیوزلائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ روپے کی قدر میں کمی راتوں رات ہو جائے یہ وقت کے ساتھ کی جاتی ہے، پر وزیراعظم کو نہیں پتا کہ یہ سب کون چلا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی سی سرمایہ کاری کم ہوجاتی ہے، جب حکومت سرمایہ کاروں  کو  کوئی ریلیف نہیں دے گی تو سرمایہ کار کیوں آئے پاکستان گا۔

 روپے کی قیمت پر قابو پایا جائے گا، عامر ڈوگر

ان کا کہنا تھا کہ درامدآت کرنے والوں کو روپے کی قدر میں کمی سے نقصان ہوتا ہے اور اس طرح درآمدات نہیں بڑھتیں۔ جب وزیراعظم سے سوال کیا جاتا ہت تو ان کے پاس جواب کیوں نہیں ہوتا۔

رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ عوام کو جواب دینا وزیراعظم اورحکومت کی ذمے داری ہے، انہوں نے بتایا کہ حکومت کو عالمی اقتصادی ادارے نے پکڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قیمت پر قابو پایا جائے گا اور حکومت اس کے لیے کوشاں ہیں۔

عامر ڈوگر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنا دورانیہ پورا کرے گی۔

روپے کی قدرمیں کمی اسٹیٹ بینک کے کنٹرول میں ہے، ملک محمد احمد

پروگرام میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد نے کہا کہ روپے کی قدرمیں کمی اسٹیٹ بینک کے کنٹرول میں ہے۔ وزیراعظم کی غیر سنجیدگی پر سو موٹو نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے مسائل غلط تجاویز دینے والوں کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنا پائے گی۔


متعلقہ خبریں