صادق آباد میں زرداری کے لیے خصوصی پکوان کا انتظام

سابق صدر کے ہمراہ 18 گاڑیوں کا قافلہ، علاقے کے کاروباری مراکز بند

فائل فوٹو


صادق آباد: سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ تاریخی ’مسجد بھونگ‘ پہنچے تو انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیش نظر تمام کاروباری مراکز بند کرادیئے جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی  کے شریک چیئرمین کی آمد پر خصوصی پکوان تیار کیے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق نواز آباد میں جلسے کے بعد آصف علی زرداری اور وزیر اعلی سندھ 18 گاڑیوں کے پروٹوکول میں تاریخی مسجد بھونگ کا دورہ کرنے  پہنچے تو پولیس نے بھونگ میں سیکیورٹی کے پیش نظر تمام کاروباری مراکز بند کرائے گئے۔

آصف علی زرداری اور وزیراعلی سندھ 18 گاڑیوں کے  پروٹوکول میں بھونگ پہنچے تھے جبکہ  ان کی تواضع کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا تھا۔

زرداری کے لیے کوئی عام مینیو نہیں رکھا گیا تھا بلکہ مینیو میں ہرن، بٹیر اور تیتر تو شامل تھے جبکہ ان کے ساتھ  سابق صدر کی من پسند ڈش بیہ اور بھنڈی بھی بنائی گئی تھی  اور یہی نہیں سرسوں کا ساگ، مکھن، لسی جبکہ میٹھے میں کھیر، قلفی اور گاجر کا حلوہ بھی پیش کیا گیا۔


متعلقہ خبریں