سچ سے پردہ اٹھانا پڑے گا ورنہ گھر جانا پڑے گا، آصف علی زرداری


صادق آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جھوٹے وعدے کیے، حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کرسکےگی، مجھے نہیں لگتا عمران خان زیادہ دن حکومت سنبھال سکتے ہیں۔

صادق آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نےجنوبی پنجاب صوبے کا اعلان کیا تھا، اب یہ پنجاب کابجٹ کیوں تقسیم نہیں کرتے؟ پی پی رہنما نے کہا کہ آپ کو سچ سے پردہ اٹھانا پڑے گا ورنہ گھرجانا پڑے گا۔

آصف علی زردار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا ہمارا نعرہ چوری کیا ہم نےکہا کوئی بات نہیں، ہم نے 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کوحقوق دیئے اور یہ سمجھتےہیں 18 ویں ترمیم اپنے فائدے کےلیےکی، میں نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کوتفویض کیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں صدارتی اختیارات منتقل نہ کرتا تو آج پکوڑے بیچنے والے اور دانتوں کے ڈاکٹر صدر نہ بن سکتے۔

صادق آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ ان کو سیاست کے معاملات سمجھ ہی نہیں آرہے، یہ کہتے ہیں نپولین نےیوٹرن نہیں لیا، ہر کوئی سمجھتا ہے وہ ہم سے زیادہ ہوشیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل ہمارے دورمیں بھی تھے لیکن ہم نے ڈیلیور کیا، ہم نے جیلوں میں سیاسی مخالفین رکھےنہ کسی کےاحتساب کا سوچا،پیپلزپارٹی کےدورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں