تجاوزات کیخلاف آپریشن، خرم شیز زمان سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے


کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم  شیرزمان کا کہنا ہے کہ  کراچی میں جہاں آپریشن  ہونا چاہیے تھا وہاں نہیں ہورہا ۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف خرم شیر زمان  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف  آپریشن کی آڑ میں کچھ اور کیا جارہا ہے، وہ جلد اس سنگین معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور اس پر اُنہوں نے اپنی ٹیم  تیارکرلی  ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو چاہیے کہ آپریشن کرکے پبلک پارک کو خالی کروایا جائے جس پر مافیہ نے قبضہ کررکھا ہے لیکن ادھر تو آپریشن کی آڑ میں  تاجروں کا کاروبار تباہ کیا جارہا اور کراچی کی عوام سے بدلہ لیا جارہا ہے کیونکہ 2018 کے عام انتخابات میں کراچی کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔

یاد رہے کہ  کے ایم سی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران خرم شیر زمان کے ریسٹورنٹ پر بھی کارروائی کی تھی۔

اس علاوہ  آپریشن میں الیکٹرونک مارکیٹ، پریڈی اسٹریٹ، ریگل چوک، لکی اسٹار اور زیب النساء اسٹریٹ، گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ پر قائم تین ہزار سے زائد دکانوں پرلگے شیڈز اورسائن بورڈز ہٹا دئیے گئے ہیں۔ صدرمیں قائم 210 غیر قانونی دکانوں کو بھی گرایا جا چکا ہیں۔

سینیئر ڈائریکٹر کے ایم سی بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 80 فیصد اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں