ریاست مدینہ کے قیام کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے تعاون طلب

اسلامی نظریاتی کونسل کا زینب بل الرٹ تبدیل کرنے کی سفارش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریاست مدینہ کے قیام کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے تعاون مانگ لیا ہے اور چیئرمین نظریاتی کونسل سمیت  دیگرممبران سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور اور وزیر پارلیمانی امور نے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے سلسلے میں بھی اسلامی نظریاتی کونسل سے تعاون مانگا گیا ہے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزرا نے  کونسل ارکان سے آرا طلب کی ہیں کہ کس طرح ملک کو درپیش مسائل کے باوجود فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کونسل ارکان نے حکومتی وزرا کو مشورہ دیا ہے کہ فلاحی ریاست کے قیام کیلئے سب سے پہلے سود کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

ارکان نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو اگر صحیح معنوں میں اہمیت دی جائے تو ضرور معاونت کریں گے لیکن ماضی کی حکومتوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کو کوئی اہمیت نہیں دی حالانکہ یہ آئینی ادارہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرا نے  کونسل ارکان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت یہ گلہ بھی دور کردے گی۔ وزرا نے

مذہبی معاملات میں مکمل طور پر نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے اور مستقبل میں مزید رابطوں کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔


متعلقہ خبریں