مرغیوں سے غربت کے خاتمے پر وزیراعظم کا ٹویٹ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب دیسی بندہ مرغیوں کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کرے تو اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کی ایک خبر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا اور لکھا ہے کہ جب ولایتی لوگ غربت کے خاتمے کیلئے دیسی مرغیوں کی بات کریں تو اس کو زبردست تجویز قرار دیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقد ایک تقریب میں کہا تھا کہ ہم چھوٹے کسانوں کی بہتری کیلئے لائیو اسٹاک کو بہتر بنائیں گے۔ عمران خان کے اس بیان کا سوشل میڈیا پر مذاق بھی بنایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ جب دیسی بندہ مرغیوں کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کرے تو اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں وزیرتوانائی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں بجلی چوری کی روک تھام پر مبارکباد دیتا ہوں۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ بجلی چوری ہے۔


متعلقہ خبریں