معیشت نعروں سے درست نہیں ہوتی، سلیم بخاری

"سو دن میں کوئی انقلاب نہیں آ سکتا"

  • "حکومت اقتدار میں آنے کے بعد جو غلطیاں کر رہی ہے ان کا بہت برا اثر ہو سکتا ہے"

اسلام آباد: تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ معیشت نعروں سے طے نہیں ہوتی، حکومت کو چاہیے کہ سنجیدہ ہو کرملکی مسائل کے حل تلاش کر کے ان پر عمل درآمد کریں۔

ہم نیوز کے پروگرام “نیوزلائن” میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے سو دن میں کوئی انقلاب نہیں آ سکتا نہ ہی کایا پلٹ سکتی ہے، سو دنوں میں حکومت نے ایک سمت طے کرنی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا ماحول بہت عجیب ہو گیا تھا، یہ وقت حکومت کے وزرا اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر تنقید کرنے پر گراز دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اقتدار میں آنے کے بعد جو غلطیاں کر رہی ہے ان کا بہت برا اثر ہو سکتا ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی بات کی اور اقتدارمیں آتے ہی اس بات سے بھی ہٹ گئے۔

عمران خان کو ایک مضبوط اور تجربہ کار ٹیم کی ضرورت ہے، ضمیر حیدر 

تجزیہ کار ضمیر حیدر نے حکومت کی سو روز کی کارکردگی پر ہونے والی تقریب کے حوالے سے کہا کہ کیا اس تقریب پر لگا پیسہ بھی جہانگیر ترین کی جیب سے آیا؟ تقریب میں بہت سی فضول خرچیاں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کو دیکھنا ہو گا کہ انہیں پالیسیاں کیسے لے کر چلنی ہیں، ان کو کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے، حکومت کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے سارا الزام عمران خان کو نہیں دیا جا سکتا اس میں ان کی ٹیم کی نا اہلی بھی شامل ہے، ان کی ٹیم بالکل میچور نہیں ہے، عمران خان کو ایک مضبوط اور تجربہ کار ٹیم کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی حکومتوں پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی رہی ہے لیکن موجودہ حکومت پر تنقید ہو تو یہ کہتے ہیں کہ ہم ان کی حکومت گرانا چاہتے ہیں، ہم ایسا کیوں چاہیں گے؟ کیا ہمیں نہیں پتا کہ ہمارے ملک میں الیکشنز کا عمل کتنا مہنگا ہے۔

اپوزیشن میں بیٹھ کر ملکی معاملات پر تبصرہ کرنا آسان ہوتا ہے، عابد قیوم سلہری 

رکن اقتصادی مشاورتی کونسل عابد قیوم سلہری نے کہا کہ ملک کا لوٹا ہوا پیشہ واپس لانا کوئی آسان کام نہیں ہے، یہ چیز واضح کرنا کہ کسی نے اگر ملک سے باہر پیسے رکھے ہیں تو کیا وہ کرپشن کے ذریعے  حاصل کیو ھئے یا نہیں یہ ثابت کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے۔

انہون نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر ملکی معاملات پر تبصرہ کرنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن اقتدار میں آ کر چیزیں ٹھیک طرح سے سمجھ میں آتی ہیں، ملکی معاملات چلانا اتنا آسان کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کے پہلے سو دن کی کارکردگی پر تبصرہ کرنا بے معنی ہے کیونکہ ہر نئی حکومت کو اتنا وقت چیزیں سمجھنےکے لیے درکار ہوتا ہے۔

ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا آسان کام نہیں، ندیم ملک

اینکر پرسن ہم نیوز ندیم ملک نے کہا کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا بالکل آسان کام نہیں ہوتا اس لیے حکومت کو اس حوالے سے بڑے برے دعواے نہیں کرنے چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے حوالے سے ان کو پہلے دن اپنا روڈ پیم نیب کے سامنے پیش کرنا چاہیئے تھا اور اس بات کو واضح کرنا چاہیئے تھا ثبوت کے بغیر کسی پت ہاتھ نہ ڈالا جائے۔


متعلقہ خبریں