توہین عدالت، سائبر کورٹ فیصل رضا عابدی کیس کا فیصلہ 5 دسمبر کو سنائے گی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: انسداد سائبر کرائم عدالت میں چیف جسٹس آف پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے متعلق کیس کا فیصلہ پانچ دسمبر کو سنایا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق سابق عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے متعلق کیس میں سابق پی پی پی  سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جانا تھا تاہم سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

کیس کی سماعت سپیشل سینٹرل جج طاہر محمود انسداد منشیات عدالت میں مصروفیت کے باعث ملتوی کی گئی، عدالت نےفریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ محفوظ شدہ فیصلہ بھی 5 دسمبر کو ہی سنایا جائے گا۔

واضح رہے  ستمبر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی کو ٹی وی انٹرویو کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے  پردہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے 13 اکتوبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی کو چیف جسٹس سے متعلق نازیبا ریمارکس دینے پر درج مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

سلام آباد ہائی کورٹ

آج سلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی بھی سماعت ہوئیں۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

فیصل رضا عابدی نے میڈیکل گراؤنڈ پر ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں