مایہ ناز چینی گلوکار منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار


بیجنگ: چین کے ایک مایہ ناز گلوکار کو پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات رکھنے  کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

گلوکاری کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا پر یہ بتایا گیا کہ ان کا آخری نام چین ہے اور ان کی عمر 43 برس ہے۔ گلوکار کے ساتھ ایک 22 سالہ خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس کی یہ کارروائی خاص طور پر منشیات کی پکر دکر کے لیے کی گئی۔ اس  دوران بیجنگ کے ایک رہائشی علاقے شیجنگن میں چھاپہ مارا گیا جہاں یہ گلوکار اور اس کے ساتھ خاتون کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔

برآمد کی گئی منشیات میں 7.96 گرام آئس اور 2.14 گرام کینابس شامل ہے۔ گلوکار کے خون کے ٹیسٹ کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ کینابس کا استعمال کرتے رہے جبکہ ان کے یورین ٹیسٹ بھی میتھیفٹامین پائی گئی۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

چین کا شمار ان ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں منشیات کے خلاف بہت سخت قوانین نافذ ہیں۔ چین میں منشیات کے استعمال پر حکومت کے قائم کیے گئے بحالی کے اداروں میں داخلہ لازم ہے۔ اس کے علاوہ کچھ کے استعمال پر موت کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

چین دنیا کا واحد ملک کے جہاں منشیات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے نظام پولیس کے ماتحت ہے۔


متعلقہ خبریں