منی لانڈرنگ کیس: زرداری، فریال تالپور جے آئی ٹی کے سامنے پیش

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیراہ فریال تالپور منی لنڈرنگ کیس میں سوالات کے جواب دینے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں میسسرز زرداری گروپ کے ڈائیریکٹرز کو طلب کیا تھا اور ڈائیریکٹرز میں فریال تالپور اور بلاول بھٹو کے نام بھی شامل ہیں۔

جے آئی ٹی نے فریال تالپور سے چھ سوالات کے جواب مانگے تھے۔ فریال تالپور سے ایف آئی اے آفس میں ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیش کی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے چھ سوالوں کے جواب ریکارڈ کرائے ہیں اس دوارن فاروق ایچ نائیک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پیپلزلائیر فورم کے صدر قاضی بشیر احمد نے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو زرداری سے بھی سوالوں کے جواب طلب کیے ہیں لیکن چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں طلب نہیں کیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری میسسرز گروپ کے اخراجات کی ادائیگی بے نامی اکاونٹ سی کی گئی ہے اور ڈائیریکٹرز سے گروپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات سے متعلق سوالات کئیے جائں گے۔


متعلقہ خبریں