شریف برادران کو ملاقات کی اجازت

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

نیب کے مطابق میاں نواز شریف پیر کو اپنے چھوٹے بھائی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات منسٹر انکلیو میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نواز شریف اپنے بھائی کی خیریت دریافت کریں گے جب کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نواز شریف کی جانب سے اتوار کو شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست دی گئی تھی۔

نواز شریف اس سے قبل 17 نومبر کو بھی نیب آفس لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کر چکے ہیں۔ جس میں نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، کپیٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، مریم نواز، یوسف عباس اور حمزہ شہباز بھی تھے۔

17 نومبر کو ہونے والے والی دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی تھی جس میں  زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے بات کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں