پاکستان سلامتی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے، ملیحہ لودھی

وزیر اعظم عمران خان نیویارک میں کشمیر مشن پر ہیں، ملیحہ لودھی

فوٹو: فائل


واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوری اصولوں پر سلامتی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں مجوزہ اصلاحات طاقت اور استحقاق کے ارتکاز کے لئے نہیں بلکہ اس کی نفی کے لیے ہونی چاہیں جب کہ سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ اسے مزید غیر فعال بنا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کے خواہاں ممالک کی تنگ نظری اور مفاد پرستی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ ہے جب کہ اقوام متحدہ چند ممالک کا نہیں بلکہ سب ممالک کا ادارہ ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے چھوٹے ممالک اور تاریخی طور پر نظرانداز خطوں کو نمائندگی ملے گی۔


متعلقہ خبریں