ملک بھر میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی، بارش کا بھی امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ کی صبح سرد ہوائیں چل رہی تھیں اور درجہ حرارت بھی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد کا درجہ حرارت کم سے کم 09 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

لاہور میں مطلع  صاف ہونے کے باوجود صبح کے وقت سردی کی شدت برقرار رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم ازکم درجہ حرارت12ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں ہفتہ کے روز مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بٹگرام اور کرم میں سب سے زیادہ سردی  پڑ سکتی ہے جہاں کا درجہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ کے تمام اضلاع میں موسم خشک رہے گا اور آئندہ چند روز تک کہیں بھی بارش کا امکان نہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں