برطانوی ولی عہد نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں

فوٹو: فائل


لندن: برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے بدھ کو اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر نجی اور عوامی تقریبات میں شرکت کی، شاہی محل کی جانب سے برطانوی راج کے وارث کی گھر والوں کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں اپنی دوسری اہلیہ، بیٹوں، بہوؤں اور پوتوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ملکہ برطانیہ کی جانب سے دی گئی پارٹی سے قبل شہزادہ چارلس اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے جس میں ان 70 موثر ترین شخصیات کا اعلان کیا جائے گا جو آج اپنی عمر کے 70ویں سال میں داخل ہوئیں۔

Photo: Kensington Palace

شہزادہ چارلس 14 نومبر 1948 کو ملکہ الزبتھ اور پرنس آف ویلز کے ہاں پیدا ہوئے، چارلس کی پیدائش سے چار سال قبل ملکہ الزبتھ اپنے والد کنگ جارج 6 کی وفات کے بعد تخت نشین ہوئیں۔

شہزادہ چارلس نے بطور برطانوی تخت وتاج سنبھالنے کے لیے اپنے سابقہ پیشواؤں کی نسبت لمبا انتظار کیا، وہ برطانوی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر والے شہنشاہ تصور کیے جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ میرے نانا کی جواں سال موت کے بعد جب میری والدہ نے تخت سنبھالا تو میں چار سال کی عمر میں ہی برطانوی تخت کا وارث بن گیا تھا۔

پرنس چارلس عموماً ناقدین کی جانب سے سیاسی امور میں بے جا مداخلت کے الزامات کی زد میں آتے ہیں، برطانوی قانون کے مطابق ملکہ یا شہنشاہ برطانیہ کا علامتی سربراہ ہوتا ہے، اسے سیاسی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں ہوتی۔


متعلقہ خبریں