پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا


پنجگور: بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ کراچی سے پنجگور پہنچا تھا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے باعث طیارے کو جزوی نقصان پہنچا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر اورعملے میں محفوظ رہے۔

پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک پہلے ہی پنجگور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک قیاس آرائیوں اور تبصروں سے اجتناب کیا جانا چاہیے تاکہ تحقیقات میں شفافی کا عنصر برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور ائیر پورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے اتر گیا تھا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے البتہ طیارے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان ائیرلائن پلائٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی جس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور تمام کارروائی قوانین کے مطابق کی جائے گی۔

طیارے کو دوبارہ رن وے پر لانے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے ٹریکٹر کے پیچھے جہاز کو باندھ لیا گیا۔

طیارے کو ٹریکٹر کے پیچھے باندھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئی ہے جبکہ شہریوں نے تبدیلی آئی رے کے گانے پر جہاز کی ویڈیو لگا کر اپلوڈ  کرلی۔


متعلقہ خبریں