دانیال عزیز کی توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

دانیال عزیز گرفتار

دانیال عزیز نےشوکاز نوٹس کا جواب دیدیا


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کی توہین عدالت  کیس میں سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے کیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مسلم  لیگ نواز کے رہنما کی اپیل کی سماعت کے لیے پانچ رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

لارجر بینچ 14 نومبر سے دانیال عزیز کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کریگا۔  لارجر بینچ کے سر براہ جسٹس گلزار احمد ہونگے۔

لارجر بینچ میں جسٹس فیصل عرب، جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا۔

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلہ میں دانیال عزیز کو پانچ سال کے لیےاسمبلی کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دیا تھا ۔ فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ دانیال عزیز آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کے مرتکب ہیں۔

دانیال عزیز کوعدالت کا وقت ختم ہونے تک کے لیے سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد ان کی حیثیت سزا یافتہ کی ہو گئی  تھی۔

دانیال عزیز نے فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔


متعلقہ خبریں