کیلفورنیا میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک


واشنگٹن: امریکی ریاست کیلفورنیا میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ واقعہ کے کچھ دیر بعد پولیس نے حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ابھی حملہ آور کی شانخت نہیں ہوسکی ہے تاہم فائرنگ کا واقعہ ایک ہوٹل میں پیش آیا جس میں حملہ آور نے 30 سے سے زائد  فائر کیے گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا  اور لوگوں کو ہوٹل سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

پولیس ترجمان نے فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے وقت ہوٹل میں 100 سے زائد لوگ موجود تھے اور حملہ آور نے سیمی آٹومیٹک گن استعمال کی۔

مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ہوٹل میں موجود حملہ آور نے دھوئیں والے گرینیڈ بھی استعمال کیے اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو بھی گولی لگی تھی۔

امریکہ میں اکثر وپیشتر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ کبھی کسی اسکول کو تو کبھی کسی شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا جاتا جس میں کئی افراد مرے جاتے ہیں یا زخمی ہوجاتے ہیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں