حکومت, آئی ایم ایف مذاکرات کا آج دوسرا دور ہوگا


اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ سے بیل آوٹ پیکج کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کے وفد سے مذاکرات کے دوسرے روز آج وزات خزانہ کے حکام  معاشی اعداد و شمار وفد کو فراہم کرینگے  ۔

پاکستان اور آئی ایم یف کے اسلام آباد آئے وفد کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کل وزارت خزانہ میں ہوا تھا۔ آج اور جمعے کو مذاکرات کے دوران پاکستای حکام  آئی ایم ایف کو معاشی اعداد و شمار فراہم کرینگے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو سعودی عرب اور چین سے ملنے والے قرضوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کو سی پیک کے قرضوں اور ان کی ادائیگی کے طریقہ کار پر بھی بریف کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے لئے باضابطہ مذاکرات کا آغاز پیر سے ہوگا۔ آئی ایم ایف کے کوٹے کے مطابق پاکستان چھ سے ساڑے چھ ارب ڈالرز کا قرضہ لینے کا اہل ہے۔

ماضی میں پاکستان کو اپنے کوٹے سے زیادہ قرض بھی مل چکا ہے۔ آئی ایم ایف سے مذکرات 20 نومبر کو ختم ہونگے۔

آئی ایم ایف وفد توانائی اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا اور ایف بی آر کا بھی دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف کو ٹیکس محاصل بڑھانے کیلئے تجاویز سے آگاہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کو سی پیک کے منصوبوں پر بریفننگ دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں